گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو سونے اور چاندی کے 2 تاج پہنائے گئے، تاجر برادری نے گورنر کی خدمات کے اعتراف میں تاج پوشی کی تقریب منعقد کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تاجر برادری نے غلام علی کی خدمات کے اعتراف میں گورنر کے پی کے کو سونے اور چاندی کے 2 تاج ہنائے۔ حاجی غلام علی کو صوبے کی تعمیر وترقی اور عوامی خدمت کے اعتراف میں تاج پہنائے گئے۔
رسمِ تاج پوشی کی تقریب خیبر پختونخوا کی کاروباری شخصیات نے منعقد کی جس میں تاجر تنظیمیں، کاروباری شخصیات اور فنکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور گورنر کی تاج پوشی کی گئی۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات کا اہم مرحلہ
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کو 4تولے سے زائد سونے کے استعمال سے تیار کردہ تاج پہنایا گیا۔ سونے اور چاندی کے یہ تاج صرافہ بازار پشاور میں تیار کیے گئے تھے۔ تاج پوشی کی تقریب مختلف عہدوں میں شاندار خدمات کے اعتراف میں منعقد کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں کاروبار کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔ ایسے میں گورنر خیبر پختونخوا کی رسمِ تاج پوشی میں سونے اور چاندی کا بے دریغ استعمال متعدد سوالات کو جنم دیتا ہے۔