بنگلورو: سری لنکا کیخلاف تین وکٹیں حاصل کرکے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ بنگلورو کے چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرکے ورلڈکپ میں 50 سے زائد وکٹیں لینے والے چھٹے بولر بن گئے۔
انہوں نے سری لنکا کیخلاف کپتان کوشل مینڈس، چارتھ اسالنکا اور سدیرا سمارا وکرما کی وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل گلین میک گرا 71، مرلی دھرن 68، مچل اسٹارک 59، لیستھ ملنگا 56، وسیم اکرم 55 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
نیوزی لینڈ نے بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 172 رنز کا ہدف 23.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی ہے۔