کراچی میں نیا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، کیا علامات ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہرقائد میں انفلواینزا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، وائرس سے شہری نزلہ زکام، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہورہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے شہر میں بڑھتے فلو وائرس پر ایڈوائزری جاری کردی، جس میں کہا گیا کہ کراچی میں بڑھتے انفلواینزا وائرس سے لوگ نزلہ کھانسی، بخار میں مبتلا ہورہے ہیں۔

طبی ماہرین نے بتایا کہ وائرس سے حاملہ خواتین، چھوٹے بچے اور دائمی امراض میں مبتلا 65 سال سے زائد عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹروں کی لکھائی اتنی پیچیدہ کیوں ہوتی ہے؟وجوہات سامنے آگئیں

ایڈوائزری میں اسپتالوں کو داخل متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ کھانستے اور چھینکتے وقت ناک اور منہ کو ٹشو سے ڈھانپ لیں اور استعمال شدہ ٹشو کو ڈھکے کوڑادان میں پھینکیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کو اینٹی بیکٹیریل صابن یا ہینڈواش سے اچھی طرح دھوئیں ، آنکھ، ناک اور منہ کو نہ چھوئیں اور غذائیت سے بھرپور خوراک استعمال کریں۔

جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ مناسب نیند لیں اور جسمانی طور پر چاک و چوبند رہیں ، جو لوگ فلو جیسی بیماری کا شکار ہیں وہ بخار اترنے تک کم سے کم چوبیس گھنٹے گھر میں رہیں اور زیادہ لوگوں سے ملنے میں اجتناب برتیں۔

کھانستے اور چھینکتے وقت فیس ماسک کا استعمال کریں ، متاثرہ افراد سفر سے اجتناب برتیں اور بند جگہوں پر وینٹیلیشن کے نظام کو بہتر رکھیں۔

Related Posts