ورلڈ کپ میں فاتحانہ واپسی کیلئے قومی ٹیم کا ساتھ دیں، پاکستان کرکٹ بورڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ میں فاتحانہ واپسی کیلئے قومی ٹیم کا ساتھ دیں، پاکستان کرکٹ بورڈ
ورلڈ کپ میں فاتحانہ واپسی کیلئے قومی ٹیم کا ساتھ دیں، پاکستان کرکٹ بورڈ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ورلڈ کپ میں فاتحانہ واپسی کیلئے قومی ٹیم کا ساتھ دیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ میں مسلسل 3 بار شکست سے دوچار ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے قوم کا ساتھ مانگ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی حالیہ پریس ریلیز میں پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کیلئے کپتان بابر اعظم اور چیف سیلیکٹر کو فری ہینڈ دیا گیا، امید کی جارہی ہےکہ یہی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی افغانستان سے شکست کو شرمناک قرار دے دیا

پریس ریلیز میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہم قومی ٹیم کی مکمل حمایت کرتے ہیں، شائقینِ کرکٹ بھی ٹیم کا ساتھ دیں۔ پاکستان کی مسلسل 3 شکستوں کے بعد شائقین کے جذبات اور احساسات کا اعتراف کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ویمنز اے ٹیم کا اعلان 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ انتظامیہ کو امید ہے کہ کرکٹ کے شائقین بابر اعظم اور پوری ٹیم کی حمایت کا عمل جاری رکھیں گے۔ گروپ مرحلے میں تاحال 4 اہم میچز باقی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ٹیم دوبارہ اتحاد کا مظاہرہ کرے گی۔پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تصاویر بھی جاری کیں۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئندہ میچز میں پاکستان کی کارکردگی مثبت اور مؤثر ہوگی۔ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے۔ کرکٹ بورڈ نے چیف سیلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم کو اسکواڈ کی تشکیل میں مکمل آزادی اور حمایت کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts