بدعنوانی کا عالمی دن: پاکستان میں کس شخصیت پر کتنی کرپشن کے الزامات؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بدعنوانی کا عالمی دن: کس سیاسی شخصیت پر کرپشن کے کتنے الزامات؟
بدعنوانی کا عالمی دن: کس سیاسی شخصیت پر کرپشن کے کتنے الزامات؟

آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بدعنوانی کے خلاف عالمی دن منایا جارہاہے۔عالمی دن کے موقعے پر بے شمار تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ 

رواں سال اقوامِ متحدہ کی طرف سے انسدادِ کرپشن کے عالمی دن کا عنوان ”بدعنوانی کے خلاف عالمی اتحاد“ رکھا گیا ہے  جبکہ اینٹی کرپشن ڈے پوری دنیا میں بدعنوانی کے خلاف جنگ کا اعلان ہے۔

آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پاکستان کی کس شخصیت پر کتنی کرپشن کے الزامات ہیں۔

Image result for Sharif Family

شریف فیملی

میڈیا رپورٹس کے مطابق شریف فیملی 5 ارب سے زائد اثاثہ جات ہیں جب کہ شریف خاندان پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام ہے۔ برطانیہ میں شریف فیملی کی 21 دیگر پراپرٹیز ہیں ان پراپرٹیز کی اندازاً قیمت 32 ملین پونڈ یا تقریباً 500 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ ہے۔

Image result for Asif Zardari brecorder

آصف علی زرداری

ذرائع کے مطابق آصف علی زرادری 75 کروڑ 86 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ ان کی بے نامی کمپنیوں کی تعداد 32 ہے، ان کمپنیوں میں شوگر ملز اور سیمنٹ فیکٹریاں شامل ہیں۔ بلاول ہاؤس کے اردگرد موجود 40 سے زائد گھر اور پلازے مبینہ طور پر آصف علی زرداری کے نام پر ہیں ۔ آصف زرداری کے والد کراچی میں ایک معمولی سنیما کے مالک تھے لیکن آج برطانیہ، فرانس، امریکا اور اسپین میں آصف علی زرداری کی 876 ملین پاؤنڈ اور پاکستان میں 175 ملین پاؤنڈ کی جائیدادیں موجود ہیں۔

Image result for Malik Riaz BRECORDER
ملک ریاض

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے ) کے مطابق ملک ریاض کی لندن میں موجود عمارت کی مالیت تقریباً پانچ کروڑ پاؤنڈ ہے۔

انہوں نے اپنے میگا ملین بحریہ ٹاؤن کا ہاوسنگ پروجیکٹ کا بیشتر حصہ غیر قانونی زمین پر قائم کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نےایکشن لیتے ہوئے ملک ریاض پر 460 ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا جبکہ غیر قانونی زمین کی رقم کا تخمینہ اربوں میں لگایا گیا ہے۔

Image result for Jahangir Tareen Brecorder

جہانگیر ترین

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین کی جائیداوں کی کل ملکیت 78 کروڑ سے  زائد ہے۔ ان کی جائیدادوں میں شوگر ملز، فارم ہاؤسز اور ایک پرائیوٹ جہاز شامل ہے۔
اس کے علاوہ پانامہ لیکس کے انکشافات میں جہانگیر آف شور کمپنیز کے بھی مالک نکلے جو ان کےظاہر کردہ اثاثہ جات سے زائد ہیں ۔جہانگیر ترین برطانیہ میں 12 ایکڑ کی جائیداد رکھتے ہیں جس کی مالیت کم وبیش 7ملین پاؤنڈز ہے۔ جہانگیر ترین کی نااہلی کی وجہ یہ تمام جائیدادیں ہیں جنہیں ظاہر نہیں کیا گیا۔

Image result for Alima Khan brecorder
علیمہ خان

وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ نیازی دوبئی کے قلب میں واقع برج الخلیفہ سے متصل  7 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فلیٹ کی مالک ہیں۔ابتدائی طور پر علیمہ خان نے اس جائیداد کو ظاہر نہیں کیا تھا جس پر انہیں قانونی نوٹس بھیجا گیا۔سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے ’علیمہ خان کوایک ہفتے میں 2 کروڑ 94 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنا جرمانہ ادا کرنا شروع کردیا ہے۔
بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کے مطابق اس وقت کرپشن رنکنگ  میں پاکستان دنیا کے   180ممالک  میں سے 117 ویں نمبر پر ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔

پاکستان میں کرپشن اتنی عام ہےجس وجہ سے آج ملک کا قرضہ 10 ہزار 446 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ۔ہر پاکستانی پر واجب الادا قرضہ 1لاکھ 27 ہزار روپےہے۔جب تک کرپشن پر قابو پایا نہیں جائے گا تب تک ہم نہ ہی معاشی طور پر مستحکم ہوسکتے ہیں اور نہ ہی اپنے قرضے ادا کرسکتے ہیں ۔

ملکِ خداداد پاکستان میں قومی احتساب بیورو (نیب)، محکمہ اینٹی کرپشن اور دیگر تنظیمیں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہیں جبکہ آج عالمی دن کے موقعے پر ملک بھر میں سیمینارز اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اینٹی کرپشن ڈے: بدعنوانی کے خلاف عالمی دن 

Related Posts