سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: سائفر کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سرکاری دستاویز سائفر کی معلومات عام کرنے کے الزام میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی جو 23 اکتوبر کو عائد ہوگی۔

سابق گورنر سندھ اور مایہ ناز قلمکار حکیم محمد سعید کا 25واں یومِ شہادت

وکیلِ صفائی شیر افضل مروت نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چالان کی نقول پر دستخط کے بغیر فردِ جرم عائد کرنا ممکن نہیں ہے تاہم آج ہونے والی سماعت کے دوران دونوں ملزمان عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے چالان کی نقول وصول کرکے دستخط کردئیے۔

آج سے 100سال قبل بنائے گئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923ء کے تحت مجرم ثابت ہونے والے کو 14سال قید یا سزائے موت سنائی جاتی ہے۔ مقدمے کی سماعت آج سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔

آج سے 2 ماہ قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، شاہ محمود قریشی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 5روز بعد 20 اگست کو گرفتار ہوئے۔ مقدمے کا اندراج سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کی مدعیت میں کیا گیا تھا۔

Related Posts