مسلم لیگ (ن) کیخلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ کی حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے ، شہبازشریف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ترک صدر کی طرف سے مسئلۂ کشمیر کی بھرپور حمایت پر اظہارِ تشکر
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ترک صدر کی طرف سے مسئلۂ کشمیر کی بھرپور حمایت پر اظہارِ تشکر

لندن :صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کیخلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ کی حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے ، سلیکٹڈ وزیراعظم کو ملک اورعوام کے مسائل کاکوئی احساس نہیں ، ان کے دل و دماغ میں اپوزیشن کیخلاف بغض بھرا ہوا ہے ، حکومت سے بہتری کی کوئی امید اب باقی نہیں رہی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری عابد شیر علی سے لندن میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری عابد شیر علی نے قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم میاںنواز شریف کی عیادت کی اور ان کے اہل خانہ سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی حکومت ناکام، تحریک انصاف کے تمام وزرا نااہل قرار

چوہدری عابد شیر علی نے اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے بھی ون ٹوون ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر چوہدری عابد شیر علی نے صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف کو یورپ کے مختلف ممالک میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی اور پارٹی امور پر بھی بریفنگ دی ، ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی اور مسلم لیگ (ن) کیخلاف جاری انتقامی کارروائیوں اور مہنگائی پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفا ق کیا۔

چوہدری عابد شیر علی نے لندن آنیوالے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں سے بھی ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

Related Posts