عمران خان کی حکومت ناکام، تحریک انصاف کے تمام وزرا نااہل قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI ministers leaders

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:گیلپ سروے کے مطابق آدھے سے زیادہ پاکستانی تحریک انصاف کے وزرا کو نااہل سمجھتے ہیں۔

گیلپ پاکستان نے ایک سروے کیا ہے جس میں پاکستانیوں سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستانی تحریک انصاف کے وزرا نااہل ہیں یا نہیں؟ سروے رپورٹ کے مطابق 55فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی جماعت کے رہنماوں اور وزرا کو نااہل قرار دیا ہے جبکہ 41 فیصد نے کہا کہ پاکستانی تحریک انصاف کے وزرا نااہل نہیں ہیں۔

گیلانی اینڈ گیلپ ریسرچ فاونڈیشن کی جانب سے کئے گئے ایک سروے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے چاروں صوبوں سے مرد و خواتین کی بڑی تعداد سے سوال کیاگیا تھا کہ ’’کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جماعت کے رہنما اوروزرا نااہل ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم اور 2 درجن ترجمانوں کا مسئلہ مہنگائی کی بجائے ن لیگ ہے،مریم اورنگزیب

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اہل ہیں، اس بارے آپ کی رائے کیا ہے؟‘‘ جس پرپچپن فیصد پاکستانیوں نے جواد دیا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ حکومتی جماعت کے رہنما اور وزرا نااہل ہیں۔ اکتالیس فیصد نے کہا کہ وہ انہیں اہل سمجھتے ہیں ۔

صرف چار فیصد نے کہا کہ وہ اس بارے کچھ نہیں جانتے یا جواب نہیں دینا چاہتے۔ اس سے قبل بھی گیلپ نے ایک سروے کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی پر 53 فیصد شہری ناراض اور 45 فیصد خوش ہیں۔

موجودہ حکومت کی کارکردگی کو 92 فیصد ووٹرز نے بہترین قرار دیا۔ سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان ووٹر حکومتی کارکردگی سے جہاں انتہائی مطمئن ہیں وہیں وہ مہنگائی میں اضافے سے پریشان نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان نے قانون سازی میں اپوزیشن مشاورت کو ستم ظریفی قرار دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تبدیلی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز تقسیم نظر آئے ، 60 فیصد افراد نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو سردار عثمان بزدار سے بہتر قرار دیا تھا۔

Related Posts