کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد فی کلو چینی کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت مزید کمی کے بعد 152 روپے کلو پر آگئی ہے، 10 روز کے دوران ہول سیل میں چینی کی قیمت 26 روپے کلو کم ہوچکی ہے۔
جاپانی کمپنیوں کا انٹر کمپنی ادائیگیوں کیلئے ڈیجیٹل اثاثہ پلیٹ فارم تشکیل دینے کا اعلان
علاوہ ازیں ریٹیل میں چینی کی قیمت 160 روپے کلو پر آگئی ہے، 10 روز میں فی کلو چینی کا بھاؤ 30 روپے کم ہوا ہے۔
دوسری جانب پشاور میں بھی چینی کی قیمت میں واضح کمی آنے لگی ہے، فی کلو چینی کی قیمت 190 سے کم ہوکر 160 روپے تک ہو گئی۔
دکانداروں کے مطابق ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی مہنگی ہوئی تھی جبکہ شہریوں نے چینی کی قیمت میں کمی کے بعد دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کا مطالبہ کردیا۔