ایف آئی اے نے جعلی ٹریول ایجنسی سے 250پاسپورٹ برآمد کرلئے، دو ملزمان گرفتار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ایف آئی اے نے جعلی ٹریول ایجنسی سے 250پاسپورٹ برآمد کرلئے، دو ملزمان گرفتار
ایف آئی اے نے جعلی ٹریول ایجنسی سے 250پاسپورٹ برآمد کرلئے، دو ملزمان گرفتار

کراچی: ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون عبدالسلام شیخ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سرکل بہاول اوستو کی زیر نگرانی ایس ایچ او سرکل انسپکٹر سہیل شیخ نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مارا۔

ایف آئی اے کے چھاپے کے نتیجے میں دو ملزمان محمد راحیل اور کاشف رضا کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے 250پاسپورٹ جو کہ غیر قانونی طور پر ان کے قبضہ میں تھے برآمد کر لیے گئے، نیز مختلف جعلی مہریں بھی برآمد کی گئیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 71/23 کا اندراج کیا گیا اور ملزمان کا متعلقہ عدالت سے چار دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:مارگلہ ہلز کے ٹریل 3 میں خاتون سے زیادتی کا معمہ حل ہوگیا

ذرائع کے مطابق تفتیش کا عمل جاری ہے مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں۔

Related Posts