پی ڈی ایم نے ملکی معیشت کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا دیا۔شوکت ترین

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
حکومت کو آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی ضرورت ہے، شوکت ترین
حکومت کو آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی ضرورت ہے، شوکت ترین

اسلام آباد: سابق وزیرِخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے ملکی معیشت کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں تحریکِ انصاف دور کے سابق وزیرِخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی ناکامی کے باعث ملک کو بد ترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر آگیا ہے، شوکت ترین

بیان میں سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ایک سال میں 80 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے۔ ترقی کی شرح 6 فیصد سے کم ہو کر 0.3فیصد رہ گئی۔ اسحاق ڈار اپنی ناکامیاں چھپا رہے ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار ناکامیاں چھپانے کیلئے معیشت پر بات کرنے کی بجائے کہانیاں سنانا پسند کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم نے معیشت کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی شوکت ترین نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کے ذریعے پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

آج سے 5 ماہ قبل وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس کے جواب میں جاری کردہ بیان میں سینیٹر شوکت ترین نے معیشت کی حالت سے متعلق سینیٹر اسحاق ڈار کے دعوؤں کی تردید کی تھی۔

Related Posts