ایم کیو ایم ماضی کے مقابلے میں نکھر کر سامنے آرہی ہے۔خالد مقبول

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
تاجربرادری کے لیے وفاق اور صوبے میں آواز اٹھائیں گے، خالد مقبول صدیقی
تاجربرادری کے لیے وفاق اور صوبے میں آواز اٹھائیں گے، خالد مقبول صدیقی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ماضی کے مقابلے میں نکھر کر سامنے آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں علم ہے حکومت اور اپوزیشن ہمارے بغیر کامیاب نہیں ہوں گے۔ ہماری اہمیت کا اندازہ پارلیمنٹ میں ہماری نشستوں سے نہیں لگایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹر طاہر القادری کا پنجاب الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

خطاب کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بغیر حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن بھی کمزور ہے۔ کراچی کی مردم شماری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے زائد ہے۔ مردم شماری ختم ہونے کو ہے اور آبادی 84لاکھ بتائی جارہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ جس شہر سے لوگ کراچی آتے ہیں وہاں کی آبادی میں تو اضافہ ہوتا ہے اور جہاں آکر رہتے ہیں، وہاں شرح کم ہوجاتی ہے۔ ہم جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والے ہیں تاہ ممکالمے کی سب سے زیادہ مخالفت عمران خان نے کی۔

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے پی ٹی آئی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرکے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے ہاتھ ملا لیا تھا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم غداری کے سرٹیفکیٹ تمغے سمجھتے ہیں، پیپلز پارٹی پر مشکل آجائے تو وہ سندھ کارڈ کھیلنے لگتی ہے۔