مولانا فضل الرحمٰن کی آل پارٹیز کانفرنس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے آزادی مارچ اور پلان بی کی ناکامی کے بعد آج 26 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلالی ہے، کانفرنس میں اپوزیشن رہنما حکومت کو گھر بھجوانے کے حوالے سے نیا لائحہ عمل تیار کرینگے۔

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کسی بھی قیمت پر حکومت کو گھر بھجوانے پر بضد ہیں ، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آزادی مارچ حکومت کے خاتمے کی یقین دہانی پر ختم کیا ہے اور انہوں نے دسمبر میں ملک میں تبدیلی کی نوید سنائی ہے۔

تحریکِ انصاف کے خلاف سر جوڑ کر بیٹھنے کے لیے 9 اپوزیشن پارٹیوں کو دعوت دی گئی ہے تاکہ مخالف پی ٹی آئی حکمتِ عملی ترتیب دی جاسکے۔جے یو آئی (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے متعدد ممتاز سیاست دانوں کو دعوت دی ہے جن میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شامل ہیں جو آل پارٹیز کانفرنس میں ممکنہ طور پر شرکت کریں گے۔

پختونخواملی عوامی پارٹی، اے این پی، جمعیت علمائے پاکستان اور جمعیت اہلِ حدیث کے ساتھ دیگر سیاسی پارٹیوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، مولانافضل الرحمان نے احسن اقبال اور دیگر رہنماؤں کو ذاتی طور پر ٹیلیفونک رابطے کے دوران شرکت کی دعوت دی ہے۔

تاہم مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف اس وقت لندن میں موجود ہیں جبکہ مریم نواز نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے جبکہ بلاول بھٹوز رداری کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود شرکت کا امکان کم ہے۔

آزادی مارچ سے قبل بھی اپوزیشن جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس میں اسمبلیوں سے استعفوں پر اتفاق ہوا نہ کوئی اپوزیشن حکومت کیخلاف کسی ایک نکتے متفق ہوسکی۔ آزادی مارچ میں بھی حکومت کے ارادے دیکھتے ہوئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے محض جلسے میں شرکت کرکے مولانا کو چھوڑ کرواپسی کی راہ لی ۔

اس قبل اے پی سی میں اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا قصد کیا اور دلچسپ بات یہ کہ اپوزیشن کے پاس مطلوبہ ووٹ موجود تھے لیکن اس کے باوجود خفیہ رائے شماری میں اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اپوزیشن جماعتیں اسمبلیوں سے استعفے دینے کو بھی تیار نہیں ۔

مسلم لیگ ن ان دنوں جن حالات سے گزررہی ہے اس میں کسی بھی قسم کے جارحانہ اقدام کی توقع نہیں کی جاسکتی اورپیپلزپارٹی کسی بھی غیر جمہوری اقدام کی شروع سے مخالف رہی ہے۔ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی ایجنڈا ہے نہ کوئی مقصد ایسے میں یہ اے پی سی بھی محض چائے پارٹی ہی ثابت ہوگی۔

Related Posts