سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میاںداد نے طبیعت خرابی اور اسپتال میں داخل ہونے کی خبروں پر کہا ہے کہ ان کی حالت ٹھیک ہے اور وہ میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال آئے تھے جلد گھر روانہ ہوجائیں گے۔
میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ جاوید میاں داد کی طبیعت خراب ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جس پر جاوید میاں داد کا وضاحتی پیغام سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
نصف صدی تک ملازم پاکستانی نے سعودی خاندان کے دل جیت لیے
جاوید میاں داد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے چاہنے والوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں ںے میری طبیعت خرابی پر تشویش کا اظہار کیا، میری طبیعت زیادہ خراب نہیں، سر میں درد کے سببب چیک اپ کے لیے آیا تھا کوئی فکر کی بات نہیں ہے۔
Special message by legendary cricketer #JavedMiandad on various news circulating on social media regarding his health.
By the grace of Allah Almighty, Javed Miandad went for a regular checkup and is in good health. He also thanked millions of his followers for their messages: pic.twitter.com/lYiNcZKnIg
— PTV Sports (@PTVSp0rts) February 17, 2023
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی مجھ سے محبت کرنے والے موجود ہیں وہ پریشان نہ ہوں میں کچھ دیر میں اسپتال سے گھر روانہ ہوجاؤں گا۔