معروف ٹی وی میزبان و عالم دین مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کا موبائل نمبر لیک ہوگیا۔
طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پر اسٹوریز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں واٹس ایپ پر متعدد نمبرز سے غلط پیغامات بھیجے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ کسی نامعلوم شخص نے میرا نمبر لیک کردیا ہے جس کے بعد مجھے سیکڑوں کی تعداد میں فحش اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجے جارہے ہیں، مجھے حیرانی ہے کہ کیسے لوگ ان سب فضول چیزوں کے لیے وقت اور توانائی ضائع کرتے ہیں۔
طوبیٰ انور نے انسٹا اسٹوریز میں لکھا کہ ملنے والے پیغامات اس قدر غلیظ ہیں کہ میں انہیں یہاں شیئر بھی نہیں کرسکتی، میں پچھلے کئی ماہ سے یہ سب برداشت کررہی ہوں، یہ حرکت دوسروں کو پریشان کرنے والی ہے۔
فزکس کے پرچے میں طالبعلم نے علی ظفر کا گانا لکھ دیا
انہوں نے خوفزدہ ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں کوئی میرا نمبر ٹریس کرکے میرے گھر تک نہ پہنچ جائے اور مجھے کوئی نقصان نہ پہنچا دے، یہ سب حد سے زیادہ پریشان کن اور تکلیف دہ ہے۔
طوبیٰ انور نے مزید لکھا کہ دوسروں کی ذاتی معلومات شیئر کرکے انھیں ہراساں کرنا بند کریں۔
یاد رہے کہ طوبیٰ انور نے ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت سے 2018 میں خفیہ شادی کی تھی جس کا اعلان عامر لیاقت نے 2020 میں کیا تھا۔
دونوں کے درمیان 2021 میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں، بعدازاں فروری 2022 میں طوبٰی انور نے عامر لیاقت سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔