ممبئی: بھارتی اداکارہ تُنیشا شرما جنہوں نے بالی وڈ فلم ’فتور‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہفتے کو اداکارہ تنیشا شرما نے ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کی، انہیں ریاست مہاراشٹرا کے اسپتال فوری طور پر منتقل کیا گیا تاہم اس سے قبل ہی وہ موت کی وادی میں جاچکی تھیں۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ نے ٹی وی سیریل کے سیٹ پر موجود میک اپ روم کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی۔ جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق نتیشا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ پہلے ہی زندگی کی بازی ہار چکی تھیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی اداکارہ کچھ دنوں سے سیٹ پر افسردہ نظر آرہی تھیں تاہم وہ کیوں افسردہ تھیں اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔20 سالہ اداکارہ تنیشا نے متعدد ٹی وی سیریلز میں کام کیا جبکہ بالی وڈ فلموں میں بھی چھوٹے کردار ادا کرنے شروع کردیے تھے۔
مزید پڑھیں:فلموں میں کام کیلئے والدین کوکس طرح راضی کیا؟ کیارا اڈوانی نے بتادیا
اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے کہ اداکارہ نے خود کشی کیوں کی اور جبکہ پولیس نے تحقیقات کے دائرے کو وسیع کردیا ہے۔