اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سفارت کاری کے فروغ کیلئے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر کامیاب اقتصادی سفارتکاری کے بعد ثقافتی سفارت کاری کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
ثقافتی سفارتکاری کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت وثقافت عاطف خان کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی جس میں پاکستانی کلچر کی طرف دنیا بھر کی توجہ مبذول کروانے کیلئے سیاحت کے فروغ، سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر خارجہ سے وزیر سیاحت و ثقافت خیبر پختونخوا عاطف خان کی ملاقات
پاکستانی ثقافت کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروانے پر تبادلہ خیال
پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے :شاہ محمود قریشی pic.twitter.com/fTO11ngGFI— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 20, 2019
وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان سیاحت کے اعتبار سے انتہائی اہم ملک بن چکا ہے جہاں پر سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر غیر ملکی سیاحوں کے لئے آن لائن ویزہ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں تاکہ سیاح آسانی کے ساتھ پاکستان آ سکیں اور پاکستان کے تاریخی، ثقافتی ورثے سے مستفید ہو سکیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین باہمی شراکت سے مستقبل کا سفر طے کر رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی