کراچی: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 39 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 220 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کررہی ہے۔
علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 226 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔
گزشتہ روزکاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 22 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 25 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
پاکستان نے غربت میں بھارت اور بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑدیا
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 225 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41490 پر آ گیا ہے۔