غلط اطلاعات کو پاکستان سے تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دینگے۔امریکا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ہم غلط اطلاعات کو پاکستان سے تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔ یہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ بیرونی سازش جیسے الزامات میں صداقت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی دفترِ خارجہ نیڈ پرائس  نے سازش کے ذریعے عمران خان حکومت گرانے کے دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غلط اور جھوٹی اطلاعات کے جواب میں درست معلومات دے سکتے ہیں۔پہلے بھی کہہ چکے کہ الزامات جھوٹے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں:

عرب ممالک ترکیہ کے خلاف متحد، مبینہ مداخلت مسترد

ترجمان امریکی دفترِ خارجہ نے کہا کہ ہم پراپیگنڈے کو دو طرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دیں گے۔ پاکستان اور امریکا کے مابین دیرینہ شراکت داری کی قدر کرتے ہیں۔ خوشحال پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان میں انتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی۔

امریکی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا پر امن جمہوری و آئینی اقدار کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ایسے مسائل پر تمام پارٹنرز کے ساتھ بات چیت کرتے رہتے ہیں۔ ہم شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر افغانستان کو دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ دوحہ معاہدے میں طالبان نے یقین دلایا تھا کہ وہ دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن واضح کرچکے ہیں کہ ہم افغانستان میں خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت کو برقرار رکھیں گے۔ حالیہ دنوں میں ہی افغان طالبان سے دوبارہ مذاکرات ہوئے۔ 

 

Related Posts