برسبین:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 کے میچ میں آسٹریلیا کے پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے آئرلینڈ بے بس ہوگئی، 42رنز سے شکست کا سامنا۔
آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بیلبرائن نے برسبین میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
آسٹریلیا نے شروع سے ہی جارحانہ رویہ انداز اپنایا، آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 179 رنز اسکور کیے، آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ 63 اور مارکس اسٹوئنس 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آئر لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19 ویں اوور میں 137 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی، لورکن ٹکر 71 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، گلین میسکویل اور ایڈم زمپا نے دو دو کھلاڑیوں پویلین بھیجا۔
آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس ہونے کے بعد کہا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بولنگ ہی کرتے، ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، اور ایشٹن اگر کی جگہ ایڈم زمپا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:بھارتی کرکٹر جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں انجری میں مبتلا
آئرش کپتان کا ٹاس جیت کر کہنا تھا زبردست ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ کھیلنا اچھا لگ رہا ہے، کوشش ہو گی کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو کم سے کم رنز تک محدود کریں۔