کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حنید لاکھانی انتقال کرگئے۔
اطلاعات کے مطابق معروف سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
حنید لاکھانی اقراء یونیورسٹی کے مالک بھی تھے، جبکہ اُن کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تھی۔
پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی کے اہلخانہ کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ ڈیفنس خیابانِ راحت میں بعد نماز عصر مسجد صہیم میں بوقت 05:30 بجے ادا کی جائیگی۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی پر مبارکباد دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی نے کہا تھا کہ نسیم شاہ کی زبردست بلےبازی نے پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔
تمام پاکستانیوں کو بہت بہت مبارک ہو!
نسیم شاہ کی زبردست بلےبازی نے پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات، فائنل میں کامیابی مقدر ہو ان شاء اللہ۔#PAKvAFG #AsiaCup #AsiaCup2022 pic.twitter.com/6eFhl7puKh
— Hunaid Lakhani (@HunaidH_Lakhani) September 7, 2022