اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 174 نئے کیسز سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم کورونا کے 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 70ہزار 636افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 594شہری جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
چشمہ اتاریئے اور جانئے آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے 6 آسان طریقے!
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 14 ہزار 208 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.22 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 2لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ کورونا کے 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
COVID-19 Statistics 08 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 14,208
Positive Cases: 174
Positivity %: 1.22%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 119— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 7, 2022