شادی شدہ اداکاراؤں کیساتھ معروف برانڈز کام نہیں کرنا چاہتے، زارا نور عباس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی شدہ اداکاراؤں کیساتھ معروف برانڈز کام نہیں کرتے، زارا نور عباس
شادی شدہ اداکاراؤں کیساتھ معروف برانڈز کام نہیں کرتے، زارا نور عباس

معروف اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ شادی شدہ اداکاراؤں کے ساتھ ملک کے معروف برانڈز کام نہیں کرنا چاہتے۔

حال ہی میں ڈرامہ سیریل بادشاہ بیگم کی اداکارہ زارانور عباس نے ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے کم عمری کی شادیوں کے حوالے سے بات کی۔

اداکارہ نے کہا کہ شادی کرنا اچھی بات ہے، یہ آپ کی زندگی میں استحکام لاتی ہے اور زندگی میں ایک ساتھی کے ہونے سے آپ تنہائی کا شکار نہیں ہوتے۔

شادی کے منفی اثرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کم عمری میں شادی کرنے سے انڈسٹری میں کام نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اگر اداکارہ حاملہ ہوجائے تو اُس کے ساتھ برانڈز کام ہی نہیں کرنا چاہتے، شادی کے بعد ایک اداکارہ کی زندگی کام کے حوالے سے بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔

کام کے محاز پر اداکارہ اس وقت ڈرامہ سیریل بادشاہ بیگم میں جہاں آراء کا کردار اداکررہی ہیں جس میں فرحان سعید نے اُن کے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔

Related Posts