وزیر اعظم شہباز شریف سگوپل کے افتتاح کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(آن لائن)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ سگوپل کے معائنے اور افتتاح کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سیلاب سے متاثرہ سگوپل کا معائنہ اور افتتاح کریں گے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم کو سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

  یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی کالعدم

ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکاری دورے کے موقعے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو سگو پل کی مرمت اور ٹریفک روانی کی بحالی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی کابینہ اراکین بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

گزشتہ ماہ وزیر اعظم شہباز شریف نے موسم کی خرابی کے باعث خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ شہروں ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ ملتوی کردیا تھا۔ آج کے دورے میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے 30 جولائی کو بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ساتھ ساتھ سیلاب زدگان کے ریلیف اور بحالی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ 

 

Related Posts