ایچ بی او کے کامیاب ترین ٹی وی شو ’گیم آف تھرونز‘ کے پسِ منظر پر بننے والے شو ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ کی پہلی قسط ریلیز ہوگئی ہے۔
اتوار کو اس شو کی پہلی قسط نشر ہوئی، جس نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور فلموں اور سیریز کی ریٹنگ ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر اسے 9.1 پر ریٹ کیا گیا۔
ایچ بی او کا ٹی وی شو ہاؤس آف دی ڈریگن مشہور زمانہ ٹی وی ڈرامہ گیم آف تھرونز کا پس منظر بتاتا ہے، جس کی کہانی ٹارگیرین کے خاندان یعنی ہاؤس ٹارگیرین کے گرد گھومتی ہے۔
ہاؤس آف ٹارگیرین وہی خاندان ہے جس سے گیم آف تھرونز میں ڈینیرس ٹارگیرین عرف ملکہ کھلیسی تعلق رکھتی ہیں اور اس سیریز میں ملکہ کھلیسی کے آباؤاجداد کی بادشاہت کی کہانی بتائی گئی ہے۔
مذکورہ خاندان کی خاص بات یہ ہے کہ ملکہ سے ڈریگن پیدا ہوتے ہیں جنہیں پال کر اُن سے کام لیا جاتا ہے۔
ہاؤس آف دی ڈریگن کی پہلی قسط میں بھی ٹارگیرین ہاؤس کے ڈریگن دکھائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گیم آف تھرونز کی طرح ہاؤس آف دی ڈریگن کی اقساط بھی ہفتہ وار ریلیز کی جائیں گی۔
ہاؤس آف دی ٹارگیرین کی مرکزی کاسٹ میں مِلی اے کلاک، میٹ سمتھ، ایما ڈارسی، اولویا کُک اور پیڈی کونسیڈائن شامل ہیں جبکہ اس کہانی کو بھی جورج آر آر مارٹن کی کتاب فائر اینڈ بلڈ سے ہی لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مداح اس شو کو کافی پسند کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کی کافی تعریف بھی کی جارہی ہے:
I miss you terribly today more than ever #HouseoftheDragon pic.twitter.com/oIg5KLwOxw
— mabe ✵ (@dragonevenstar) August 22, 2022
That first episode of House of the Dragon was phenomenal ????
— Ste Taylor (@ste_tails97) August 22, 2022
The House of the Dragon exceeded my expectations. Packing all the great elements that Game of Thrones once had. It does great fan service for a viewer like me who has followed the franchise vigorously for several years.#HouseoftheDragon #HouseOfTheDragonHBO pic.twitter.com/0LFfWZpARK
— Azeem Abbas (@azeem___abbas) August 21, 2022