شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکار شہروز سبزواری اور سپر ماڈل صدف کنول کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کی پہلی جھلک اداکارہ و ماڈل مہرین سید کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس کے بعد اداکار جوڑے کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

مہرین سید نے شہروز اور صدف کو بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ماشاءاللّٰہ، اللّٰہ کی رحمت‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehreen Syed (@imehreensyed)

واضح رہے کہ شہروز اور صدف کی یہ پہلی اولاد ہے جبکہ اس سے قبل شہروز کی اپنی پہلی اور سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نوریح ہے۔

Related Posts