روپے کی قدر میں تاریخی کمی، ڈالر کی قیمت 215 روپے ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈالر کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: روپے کی قدر میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 215 روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت 201روپے 95 پیسے تک آگئی تھی تاہم 21 جون کو ڈالر 212 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا میں معاشی بحران، کرپٹو کرنسی کا انتباہ جاری 

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے تک کا اضافہ ہوا اور ڈالر 215 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ نوٹ کیا گیا تھا۔ ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ امریکی ڈالر 20 پیسے اضافے کے بعد 210روپے کا ہوگیا۔ 

آج سے 3 روز قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 210 روپے 50 پیسے کا ہوگیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ 

قبل ازیں انٹربینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی بھی دیکھنے میں آئی تھی۔ 4روز قبل آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین معاہدہ طے پایا۔ 

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی گرگئی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ 10 پیسے سستا ہوکر 209 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts