عالمی اسنوکرچیمپین محمد آصف نے بین الاقوامی اسنوکر چیمپین شپ جیتنے کے بعد حکومت سے حوصلہ افزائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پورے پاکستان کی جیت ہے۔
اسنوکر چیمپین محمد آصف نے ترکی میں ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام سے محبت تو ملی، لیکن حکومتی حوصلہ افزائی نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کی بھی کپتانی میں کھیل سکتا ہوں، سرفراز احمد
چیمپین محمد آصف نے کہا کہ حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری حوصلہ افزائی کرے اور اسنوکر کے کھلاڑیوں کو بھی سپورٹ ملنی چاہئے۔
محمد آصف نے اپنی ٹرافی کشمیری بھائیوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ پہلا ٹورنامنٹ جیتنا کافی مشکل رہا، تاہم دوسرا بھی آسان نہیں کہا جاسکتا۔ مجھے اس میں بھی کافی مشکلات رہیں، پھر بھی خدا نے کامیابی سے ہمکنار کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے محمد آصف نے ترکی کے شہر انطالیہ میں کھیلی گئی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی ،قومی کیوسٹ نے فائنل میں فلپائنی حریف کو مات دے کرچیمپئن شپ اپنےنام کی۔
عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی،چیمپئن شپ میں 44ممالک کے کیوئسٹ نے حصہ لیا۔
مزید پڑھیں: انطالیہ: پاکستان کے محمد آصف دوسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے