انطالیہ: پاکستان کے محمد آصف دوسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

muhammad asif snooker
پاکستان کے محمد آصف دوسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے محمد آصف نے ترکی کے شہر انطالیہ میں کھیلی گئی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی ہے ،قومی کیوسٹ نے فائنل میں فلپائنی حریف کو مات دے کرچیمپئن شپ اپنےنام کی۔

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی،چیمپئن شپ میں 44ممالک کے کیوئسٹ نے حصہ لیا۔

سیمی فائنل میں محمد آصف نے تھائی لینڈ کے کرتسانوت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-7سے کامیابی حاصل کی، اس سے قبل آج ہی کوارٹر فائنل میں بھی آصف نے تھائی لینڈ ہی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمدآصف نے کہا کہ کامیابی پراللہ کا شکر ادا کرتاہوں، یہ جیت میرے اکیلےکی نہیں پورے پاکستان کی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری بار چیمپئن شپ جتنا میرے لئے بہت بڑی بات ہے، یہ ٹورنامنٹ کافی مشکل تھا ، جیتنے کیلئے بہت محنت کی ، اپنا ٹائٹل اپنی قوم اور کشمیریوں کے نام کرتاہوں۔

مزید پڑھیں: پہلے محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز11نومبر سے ہوگا

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ جیتنےپرمحمدآصف کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کھلاڑی نے بہترین صلاحیتوں کامظاہرہ کر کےملک کانام روشن کیا ہے،عثمان بزدار نے کہا کہ محمدآصف کی اس کامیابی پرقوم کوفخرہےمحمدآصف کاچیمپئن شپ جیتناپاکستان کیلئےاعزازہے۔

پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور شیخ نے کہا کہ دوسری بار ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے بعد انہیں امید ہے کہ حکومت اور کھیلوں کی وزارت اسنوکر کے کھیل پر خصوصی توجہ دیں گے،انہوں نے کہا کہ آصف نے پوری چیمپئن شپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا کہ وہ باصلاحیت کھلاڑی ہیں ۔

محمد آصف نے دوسری مرتبہ سنوکر کا عالمی اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل انھوں نے دسمبر 2012 میں بلغاریہ میں کھیلی گئی عالمی چیمپیئن شپ کے فائنل میں انگلینڈ کے گیری ولسن کو آٹھ کے مقابلے میں دس فریمز سے شکست دی تھی۔

Related Posts