واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام کرنا شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام کرنا شروع کردیا
واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام کرنا شروع کردیا

سان فرانسکو: دنیا بھر میں زیادہ تر لوگ بات چیت کرنے کیلئے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے اکثراوقات اپنے فیچرز میں تبدیلی کرتا رہتا ہے۔

حال ہی میں واٹس ایپ‘ نے چیٹ فلٹرز روشناس کراتے ہوئے اس کی آزمائش شروع کردی ہے، تاہم صرف بزنس اکاؤنٹس کے افراد ہی یہ فلٹر ٹیسٹ کررہے ہیں۔

ڈبلیو اے بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا یہ فیچر مستقبل کے آئی او ایس، اینڈروائڈ اور ڈیسک ٹاپ  کے تمام صارفین کو عام دستیاب ہوگی۔ لیکن اس کی آزمائش اس وقت امریکا اور کینیڈا کے بعض بزنس اکاؤنٹس پر جاری ہے۔

اس سہولت سے مختلف چیٹ اور ان کے سلسلے کی تلاش آسانی ہوسکتی کیونکہ اس کا الگورتھم بہت طاقتور بنایا گیا ہے۔ اگرچہ واٹس ایپ میں سرچ کی سہولت موجود ہے لیکن فلٹر سے اس عمل کو مزید آسان بنایا جاسکے گا۔

ڈبلیو اے بی ٹا انفو کا کہنا ہے کہ کچھ بزنس اکاؤنٹس میں سرچ بار کے ساتھ ہی فلٹر دکھائی دے رہا ہے۔ اس سے آپ روابط، غیرروابط، چیٹ، تھرید اور گروپ میں فلٹراستعمال کرکے سرچ کو تیز اور آسان بناسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشین صدر کی ٹیکساس میں ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک سے ملاقات

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا تھا، جس میں 32 افراد پر مشتمل گروپ کال کی اجازت دے دی تھی، یعنی اب آن لائن کلاسز لینے والے اساتذہ اور طلبہ واٹس ایپ پر ہی گروپ وائس کال با آسانی کرپائیں گے، اور ان کی تعداد32 تک ہوسکتی ہے۔

اگر آپ کی گروپ چیٹ میں 33 یا اس سے زیادہ لوگ ہیں تو گروپ کال پر ٹیپ کریں،اس کے لیے آپ وہ گروپ چیٹ کھولیں جسے آپ وائس کال کرنا چاہتے ہیں۔

Related Posts