استنبول: ترک صدر رجب طیب ایردوان جمال خشوگی کے قتل کے بعد پہلی بار شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔
ترک صدر سعودی حکام سے دوطرفہ تعلقات کی بحالی پر بات چیت کریں گے۔ دوطرفہ تعلقات کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترک صدر نے سعودی عرب روانگی سے قبل ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ میرا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے نئے دور کے آغاز کی ہماری مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان سیاست، دفاع، معیشت اور ثقافت سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے نئے دور کے آغاز کے لیے کوشاں رہیں گے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے