فواد چوہدری کا 8 سے 10 ہفتوں میں حکومت گرانے کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI TO TOPPLE PRESENT GOVT WITHIN 8-10 WEEKS: FAWAD CHAUDHRY

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 8 سے 10 ہفتوں میں موجودہ حکومت کو گرا دیں گے۔

فواد چوہدری نے یہ بیان قاسم سوری اور زلفی بخاری کے ہمراہ افطار ڈنر کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنی سیاسی جماعت کو پاکستان مسلم لیگ ن میں ضم کر دیا ہے۔دھرنا دینے سے پہلے بہت کچھ آنا ہے۔

اس موقع پر قاسم سوری نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی قوم کی خود مختاری اور وقار کے لیے آواز اٹھائی اور انہوں نے کرپٹ سیاسی جماعتوں کو این آر او دینے کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی نوجوان نسل پاکستان میں امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ، ذرائع

اس سے قبل بدھ کو عمران خان نے قوم سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کرنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی۔

سابق وزیراعظم نے پارٹی کے نمائندوں سے بھی کہا تھا کہ وہ اسلام آباد مارچ کی تیاریوں کے لیے اپنے حلقوں میں یونین کونسلز کی سطح پر عوامی مہم شروع کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری کال پر 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں۔

عمران خان نے کہا تھا کہ وہ جمعہ کو ملتان میں جلسے سے خطاب کریں گے اور عید الفطر کے بعد اپنی عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں گے۔

Related Posts