رواں مالی سال میں پاکستان معاشی اہداف پورے نہیں کرسکے گا۔آئی ایم ایف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Inflation in Pakistan won’t decline till the end of current fiscal year: IMF

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان اپنے معاشی اہداف پورے نہیں کرسکے گا۔ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنی معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان مہنگائی، معاشی ترقی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سمیت دیگر اہداف پورے نہیں کرسکے گا۔ خدشہ یہ ہے کہ مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 2 فیصد تک رہے گی۔ پاکستان مہنگائی کو 8فیصد کی شرح تک لانا چاہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 206پوائنٹس کی مندی

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5.3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہدف 0.7 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔ اس طرح خسارہ کم و بیش 19 ارب ڈالرز تک جا پہنچنے کے امکانات ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرحِ نمو 5اعشاریہ 6 فیصد رہی۔

رواں مالی سال کے دوران 4 اعشاریہ 8 فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ معاشی شرحِ نمو 4 فیصد جبکہ آئندہ مالی سال میں 4 اعشاریہ 2 فیصد تک رہے گی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس کی 7 اعشاریہ 4فیصد شرحِ بیروزگاری رواں برس 7 فیصد رہے گی۔

آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6 اعشاریہ 7 فیصد ہوسکتی ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ عالمی انسانی بحران یوکرین روس جنگ کے باعث پیدا ہوا۔ تنازعے کے باعث بین الاقوامی معیشت کی رفتار سست ہے۔ عالمی سطح پر مہنگائی، مالی وسائل اور تجارت پر منفی اثرات پڑے۔ 

Related Posts