متحدہ قومی موومنٹ کے رکنِ قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ قومی موومنٹ کے رکنِ قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کر گئے
متحدہ قومی موومنٹ کے رکنِ قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کر گئے

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رکنِ قومی اسمبلی اقبال محمد علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اقبال محمد علی کچھ عرصے سے بیمار اور نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق اقبال محمد علی متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے ٹکٹ پر 2018ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقۂ انتخاب این اے 240 سے جیت کر رکن منتخب ہوئے۔ ان کا انتقال نجی ہسپتال میں علاج کے دوران ہوا۔اقبال محمد علی نے کراچی کے عوام کی خدمت کیلئے قومی اسمبلی میں آواز بلند کی تھی۔

  یہ بھی پڑھیں:

عمران خان سوشل میڈیا پر کارکنان سے براہِ راست خطاب کل کریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف اور متحدہ رہنماؤں سمیت ملک بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ایم کیو ایم رہنما و رکنِ قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقبال محمد علی ایک مہذب، باشعور اور عوام دوست شخصیت تھے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مرحوم اقبال محمد علی کی ملک اور جمہوریت کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ایم کیو ایم کی قیادت، پارٹی کارکنان اور سوگوار خاندان سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور غمزدہ خاندان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔ 

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ 2018ء کے عام انتخابات سے لے کر اپریل 2022 کی تحریکِ عدم اعتماد تک عمران خان دورِ حکومت میں سرکاری حلیف جماعت سمجھی جاتی رہی ہے۔ بعد ازاں ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی سے ناراض ہو کر پیپلز پارٹی سے اتحاد کا اعلان کردیا جس کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا شیرازہ بکھر گیا تھا۔ 

Related Posts