امپورٹڈ حکومت نامنظور، سوشل میڈیا صارفین کا عمران خان کو واپس لانیکا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امپورٹڈ حکومت نامنظور' ٹویٹر ٹرینڈ نے نیا ریکارڈ قائم کرلیا'
امپورٹڈ حکومت نامنظور' ٹویٹر ٹرینڈ نے نیا ریکارڈ قائم کرلیا'

اسلام آباد: سوشل میڈیا صارفین نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو واپس لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگا دئیے۔ سوشل میڈیا پر شہباز حکومت کے خلاف ٹاپ ٹرینڈ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ٹاپ ٹرینڈ کے تحت 20 لاکھ سے زائد ٹوئٹر پیغامات ارشال کردئیے۔ عوام کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کی خارجہ پالیسی کی بنیاد آزادانہ تھی جبکہ نئی حکومت امپورٹڈ ہے۔

امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ٹاپ ٹرینڈ کے تحت ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ہزاروں معنی ہیں۔ اللہ تعالیٰ عمران خان اور ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

نوجوان لڑکیوں کو گناہوں سے بچانے کیلئے شادی کرتا ہوں،عامر لیاقت

تصویر میں ایک شخص پودا لگا رہا ہے جبکہ اس کے اردگرد بہت سے لوگ آریاں اور کلہاڑے لے کر کھڑے ہیں۔ سوشل میڈیا صارف کے بیان کے مطابق پودا لگانے والا شخص سابق وزیر اعظم عمران خان جبکہ اردگرد کھڑے لوگ اپوزیشن رہنما ہیں۔

احمد علی نے کہا کہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا کہ عمران خان وہ شخص تھا جو امریکی غلامی ختم کرنے کیلئے آگے ایا۔ امریکیوں نے ہر وہ حربہ آزمایا جو وہ آزما سکتے تھے تاہم وہ ناکام رہے کیونکہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔ 

متعدد دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ عمران خان مزید قوت کے ساتھ واپس آئیں گے۔ اس حوالے سے کیے گئے مزید ٹویٹس بھی عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ 

https://twitter.com/syedalibabar/status/1514880632974942211

https://twitter.com/Uswa966/status/1514884761549885441

 

 

 

 

Related Posts