معاشی مسائل، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہنگامی اقدامات اٹھانیکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاشی مسائل، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہنگامی اقدامات اٹھانیکا اعلان
معاشی مسائل، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہنگامی اقدامات اٹھانیکا اعلان

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک کے معاشی مسائل کے حل کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران وزارتِ خزانہ نے معاشی صورتحال کی تفصیلات پر بریفنگ دی۔ 

وفاقی دارالحکومت میں وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اسلامی جمہوریہ، یہاں اسلام کے مطابق کچھ نہیں ہورہا۔ جسٹس فائز عیسیٰ

سابق وزیرِ اطلاعات و ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب، سابق گورنر سندھ زبیر عمر، عائشہ غوث پاشا، طارق محمود پاشا، بلال کیانی اور متعلقہ اعلی افسران بھی وزیر اعظم کی زیر صدارت معاشی صورتحال سے متعلق اجلاس میں شریک تھے۔ 

وفاقی وزارتِ خزانہ نے میاں شہباز شریف کو موجودہ ملکی معیشت کی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ملک کو معاشی اعتبار سے ملک کو مستحکم بنانے کے خواہاں ہیں۔ ہنگامی اقدامات اٹھائیں گے۔ 

اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس دوران پریشان کن معاشی اشاریوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔ 

دورانِ گفتگو وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عام آدمی کی معاشی حالت بہتر کرنے کیلئے ہر صورت اقدامات اٹھائے جائیں۔ حکومت ملک کی معاشی صورتحال بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔ 

Related Posts