سری لنکا نے ہارڈ ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی روک دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکا نے ہارڈ ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی روک دی
سری لنکا نے ہارڈ ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی روک دی

کولمبو: سری لنکن حکومت نے ہارڈ ڈیفالٹ سے بچاؤ کیلئے بیرونِ ملک سے حاصل کیے گئے قرضوں کی ادائیگی روک دی ہے۔

گورنر سری لنکن مرکزی بینک پی نند لال ویرا سنگھے نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں ایندھن سمیت دیگر ضروری اشیاء بیرونِ ملک سے درامد کرنے کیلئے غیر ملکی زرِ مبادلہ کی ضرورت ہے، اسلیے قرضوں کی ادائیگی نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کی بھارت پر تنقید

سری لنکن مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ہمارے زرِ مبادلہ کے ذخائر گر کر اتنے نیچے آگئے ہیں کہ قرض ادا کرنا ممکن نہیں رہا۔ آج کا بہترین اقدام ہارڈ ڈیفالٹ سے بچتے ہوئے قرضوں کو ری شیڈول کرنا ہے۔

آئندہ ہفتے سری لنکن حکومت عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) قرض پروگرام پر بھی مذاکرات شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں ادویات کی قلت، خوراک کے بحران اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں سری لنکا کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 1.93 ارب ڈالر تھے، ملک کو رواں برس 4 ارب ڈالر بیرونی قرض ادا کرنا ہے۔ جولائی میں عالمی بانڈ کی بھی ادائیگی کرنی ہے جس کی مالیت 1 ارب ڈالر بنتی ہے۔

اپنی ماضی کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے گورنر پی نند لال ویرا سنگھے نے کہا کہ سری لنکا کبھی نادہندہ نہیں ہوا۔ ہمارا بیرونی قرض کی ادائیگی روکنے کا اقدام بنیادی طور پر نیک نیتی ہے۔ ادائیگی عارضی طور پر روکی گئی ہے۔ 

Related Posts