پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہوا، وزیر اعظم کا سڑکوں پر آنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، پھر بھی تسلیم کرتے ہیں۔وزیر اعظم
سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، پھر بھی تسلیم کرتے ہیں۔وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، پھر بھی اسے تسلیم کرتے ہیں۔ اراکین کی بولیاں لگائی گئیں۔پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہوا، سڑکوں پر آ کر مقابلہ کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج قوم سے براہِ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مجھے مایوسی ہوئی، پھر بھی عدلیہ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں مخصوص نشست پارٹی کا تحفہ ہوتی ہے، ایسے اراکین بھی بک گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مغربی جمہوریت میں کوئی کسی کو خریدنے کا نہیں سوچ سکتا۔ مخصوص نشستوں والے اراکین کو بھی خریدا گیا۔ ہارس ٹریڈنگ سے ملک کو عظیم بنانے کی جدوجہد کو بڑا دھچکا لگتا ہے۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے مغرب میں کوئی رکنِ پارلیمنٹ بکتا ہوا نہیں دیکھا۔ امر بالمعروف کے جلسے میں عوام کو یہی سب کچھ بتانے کیلئے بلایا تھا۔ ڈپٹی اسپیکر نے تحریکِ عدم اعتماد غیر ملکی مداخلت کی وجہ سے مسترد کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کی لیڈر شپ رشوت ستانی کے ذریعے کیا مثال قائم کر رہی ہے۔ شریف برادران نے 30، 32 سال پہلے چھانگا مانگا کی سیاست شروع کی۔ یہ لوگ عوام کی خدمت کے نام پر ووٹ لیتے ہیں اور پھر ضمیر فروشی کرتے ہیں۔

ہارس ٹریڈنگ کے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ ارکانِ اسمبلی کو بھیڑ بکریوں کی طرح خریدا جارہا ہے۔ بیرونِ ملک پاکستانیوں سے پوچھیں مغرب میں معاشرے کیسے ہیں؟ 20 سال پہلے میں نے بھی برطانیہ میں عراق جنگ کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت میں آ کر نیب اور کرپشن کیسز ختم کرنے ہیں۔ اچکن سلوانے والے نے قوم کو بھکاری کہا۔ انہیں وہی لوگ پسند ہیں جو پہلے سے ہی گرے ہوئے ہوں۔حملہ ہماری خودمختاری پر ہوا ہے۔ قوم کو لیڈر شپ کے ساتھ کھڑے ہونا ہوگا۔ 

عدلیہ کے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخ یاد رکھتی ہے کہ سپریم کورٹ کے کون سے فیصلے اچھے تھے، کون سے برے۔ پرسوں قوم گھروں سے نکلے۔ میں ساتھ ہوں گا۔ امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں کروں گا۔ اوور سیز پاکستانی پیسہ نہ بھیجیں تو ہمارا دیوالیہ نکل جائے۔ 

Related Posts