اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 141نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ کورونا کے 280مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 26ہزار 234افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 361افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 27ہزار3 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.52 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 76لاکھ 89ہزار 870ہو گئی جبکہ کورونا کے 280مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 8 Apr 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 27,003
Positive Cases: 141
Positivity %: 0.52%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 280— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 8, 2022