کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوگیاکہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی،افسوس کہ جنرل قمرباجوہ کو ہٹانے کے لیے یہ کھیل کھیلا گیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیاکہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی،میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی لیکن افسوس کہ جنرل قمرباجوہ کو ہٹانے کے لیے یہ کھیل کھیلا گیا۔
نہایت تکلیف میں ہوں، آج بہتر ہوا تھا لیکن کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا میرے پاکستان کے آئین کی دھجیاں اڑا دی جائیں گی، تقاریرمیں اکثر قطعہ پڑھتا تھاکس منہ سے تمہیں منزل مقصود چاہیے،کہ دین دین کرتے ہو اور سود چاہیےایمان کوبھی تم نے تماشابنا لیا مطلب کا دین مرضی کا معبودچاہیے۔
صدر مملکت،وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکرسب آئین کو جواب دہ ہیں،سپریم کورٹ کو دیکھنا چاہیے کہ چوکی دار کو غدار کہا گیا، افواج پاکستان کوسڑکوں پر گالیاں دی گئیں،بلاواسطہ جنرل قمر باجوہ کو غدارکہا گیا اگر فوج غدار ہے تو قوم بھی غدار ہے میں بھی غدار ہوں تم بھی غدار ہو۔
اپوزیشن نے جو کیا درست کیا،آصف علی زرداری نے ایک بار پھر “پاکستان کھپے” ثابت کر دکھایا، اسمبلی کے دروازے کے باہر کھڑا رہا،دروازے بند تھے لیکن اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ مجھے ہمت دی اور دل کی تکلیف کے باوجود سوچ بچار کر کے اسمبلی گیابہت کچھ پتہ ہے لیکن ملکی مفاد بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔
کئی مرتبہ استعفیٰ دیا انہوں نے واپس کردیا دل ہی نہیں مانتا تھا کہ ساتھ رہوں، تحریک انصاف کے کارکنان کی بے عزتی انصاف ہاؤس کے دروازے پر کئی بار دیکھی نام نہاد رہنماؤں کے ابتر سلوک کا گواہ ہوں جو غریب کارکن کے ساتھ کیے گئے۔
اس ملک کا بوڑھا، بچہ، جوان سب فوج سے محبت کرتے ہیں، کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے کا بوٹ پالش کرنا سعادت کی بات ہے، فوج فرد واحد کا نام نہیں ایک ادارہ ہے،کورکمانڈرز ہیں، رجمنٹس ہیں، جوان ہیں، پرچم ہیں، تکبیراور حیدری نعرے ہیں انہیں غدار کنے والا مکارغدار ہے۔
ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیاکہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی،میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی لیکن افسوس کہ جنرل قمرباجوہ کو ہٹانے کے لیے یہ کھیل کھیلا گیا
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 3, 2022
پاکستان سے باہر بیٹھےرنڈی کے بچوں کو ہدایات دی جاتیں کہ فلاں فلاں میرے (میں بہت ضروری ہے)خلاف ہے،اس کوٹوئٹر، فیس بک اورانسٹاکے اکاؤنٹس سے اتنا ذلیل کرو اتنا ذلیل کہ قوم سمجھے سب اسے گالیاں دے رہے ہیں ہم نے شوکت خانم کو کبھی کچھ نہ کہا لیکن ہماری مائیں ان حرام زادوں کی زد میں رہی
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 3, 2022
ضدی، اکھڑ، تند خو،منتقم المزاج، مردم شناسی سے نا آشنا، عقل کل، تُرش، کسیلا اور کڑوا انسان صرف “میں” میں جیتا ہے، امی کہا کرتی تھیں بیٹا جو بکرا زیادہ میں ،میں،میں کرتا ہے وہ ذبح ہوجاتا ہے
تم نے کہا تھا یار چراغاں کریں گے ہم
تم نے سب ہی چراغ خود ہی بجھا دیے pic.twitter.com/e4txE6d7YX— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 3, 2022
جو خدا کے سوا کسی اور کے سامنے جھکتا ہے وہ جھکا دیا جاتا ہے، تم جھوٹ بولتے تھے میرے پیارے دوست بہت پیار کیا تھا تم سے لیکن تم جھوٹے تھے دیکھ لو تم جھوٹے تھے pic.twitter.com/hS42PCRgxJ
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 3, 2022