وزیر اعظم دھمکی آمیز خط اتحادیوں اور سینئر صحافیوں کو دکھانے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم دھمکی آمیز خط اتحادیوں اور سینئر صحافیوں کو دکھانے کیلئے تیار
وزیر اعظم دھمکی آمیز خط اتحادیوں اور سینئر صحافیوں کو دکھانے کیلئے تیار

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے تحریکِ عدم اعتماد کے حق میں دھمکی آمیز خط اتحادی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکٹرانک پاسپورٹ کا اجراء کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے تحریکِ عدم اعتماد کو غیر ملکی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو خود علم نہیں کہ وہ عالمی سازش کا حصہ بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دو وزراء مستعفی، کیا متحدہ حکومت چھوڑ کر تاریخ رقم کرنے والی ہے؟

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ اراکینِ قومی اسمبلی کو تحریکِ عدم اعتماد پر فیصلہ کرنے سے قبل یہ سوچنا ہوگا کہ پاکستان کے خلاف سازش کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔ پاکستان میں سیاسی بحران کی آمد کوئی نئی بات نہیں ہے۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد ایک جائز جمہوری طریقہ ہے تاہم ملک میں آج جاری سیاسی بحران بیرونِ ملک سے درآمد کیا ہوا ہے جسے بے نقاب کرنے کیلئے میرے پاس دستاویز ہے۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے خلاف سازش اس وقت سے ہورہی ہے جب ملک لوگ کو لوگ پاکستان کو ٹیلی فون کال سے کنٹرول کیا کرتے تھے۔ ایسے لوگ برداشت نہیں کرسکتے کہ پاکستان میں ملکی مفاد کے حق میں فیصلے ہورہے ہیں۔ 

Related Posts