سان فرانسسکو: سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے بانی بہت جلد انسٹاگرام پر ایک ایسا فیچر متعارف کروانے والے ہیں جس کے ذریعے سے والدین باآسانی بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام کے نئے پیرنٹل ٹولز کا مقصد بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے کیونکہ کمپنی کو ایسی دستاویزات موصول ہوئی تھیں جس میں یہ معلوم ہوا تھا کہ انسٹاگرام کی وجہ سے چند صارفین کو سیکیورٹی کے خدشات تھے۔
لیک ہونے والی دستاویزات کے نتیجے میں ہونے والے ہنگامے کی وجہ سے انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے دسمبر میں کانگریس کے سامنے گواہی دی تھی کہ وہ آن لائن پلیٹ فارم پر بچوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔
میٹا کے مطابق پیرنٹگ ٹولز آنے والے دنوں میں ایپ پرباآسانی دستیاب ہونگے جس کی مدد سے والدین یہ دیکھ سکیں گے کہ اُن کے بچے کن اکاؤنٹس کی پیروی کرتے ہیں اور ایپ پر کتنا وقت گزارتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیا سانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے؟ جانئے