اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اورسابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الٰہی کو دینے کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف کو منا لیا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے تفصیلی مشاورت کی۔ گفتگو کے دوران آصف زرداری نے نوازشریف سے کہا کہ بڑے مقصد کیلئے چھوٹی قربانی دے دیں، چند ماہ کی بات ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے نہ ماننے کی صورت میں آصف زرداری نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
مزید پڑھیں:متحدہ نے حکومت چھوڑنے کیلئے اپوزیشن سے کون کون سے مطالبات منوالئے؟، ضمانت کس نے دی؟