خواتین کا عالمی دن، چیئرمین نادرا کا ہفتہ وار حقوق خواتین منانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواتین کا عالمی دن، چیئرمین نادرا کا ہفتہ وار حقوق خواتین منانے کا اعلان
خواتین کا عالمی دن، چیئرمین نادرا کا ہفتہ وار حقوق خواتین منانے کا اعلان

دنیا بھر میں کل خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، چیئرمین نادرا نے بھی اعلان کیا ہے کہ ہم 14 مارچ سے 18 مارچ تک ہفتہ وار حقوق خواتین منائیں گے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے نادرا بھی خواتین کی قیادت، قوت اور ہمت کا اعتراف کرتے ہوئے دنیا کے  ساتھ خواتین کا عالمی دن منا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں خواتین بااختیار ہوتی ہیں اس معاشرے میں مثبت تبدیلیاں نظر آنی شروع ہوجاتی ہیں۔

چیئرمین نادرا نے کہا کہ رجسٹریشن کے ذریعے سے صنفی مساوات قائم کرنے کے لیے اپنے عزم پر مضبوطی سے کار بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ سے ماں بیٹی قتل

انہوں نے کہا کہ نادرا نے ملک بھر میں صرف خواتین کیلئے 18 مخصوص سینٹرز قائم کیے ہیں، نادرا نے اپنے ملازمین میں خواتین کا متناسب توازن برقرار رکھا ہوا ہے اور 93 فیصد سے زائد خواتین نادرا رجسٹریشن سینٹرز میں کام کررہی ہیں ۔

مزید برآں چیئرمین نادرا نے کہا کہ نادرا میں خواتین کی رجسٹریشن کیلئے جمعے کو اُن کی رجسٹریسن کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

Related Posts