وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ میں 100 وکٹس لینے والے پہلے بولربن گئے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ 7 میں 100 وکٹس لینے والے پہلے باؤلربن گئے
وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ 7 میں 100 وکٹس لینے والے پہلے باؤلربن گئے

لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ  7 میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے کھلاڑی اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

گزشتہ شب وہاب ریاض نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سپر لیگ کا 24واں میچ کھیلا اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے بیٹسمین دانش عزیز کو پویلین بھیج دیا جو پشاور زلمی کے کپتان کا 100واں شکار ثابت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 7، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے 100 وکٹس پوری ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ پر ہی سجدہ کیا۔ پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ سے وہاب ریاض کی 100 وکٹس مکمل ہونے سے متعلق ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونے والا اسلام آباد یونائیٹیڈ اور پشاور زلمی کا میچ دلچسپ رہا۔ وہاب ریاض نے 26 رنز کے عوض 2 وکٹس لیں اور دانش عزیز اور اعظم خان کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یہ وہاب ریاض کا پی ایس ایل میں 75واں میچ تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 7 کے 24 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10رنز سے شکست دیدی۔

پشاور زلمی نے گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

Related Posts