HBLپی ایس ایل 7، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 7 کے 24 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10رنز سے شکست دیدی۔

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: کرائسٹ چرچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مینیجڈ آئسولیشن ختم

پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث نے جارحانہ بلے بازی کی، 32 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔شعیب ملک 38 اور یاسر خان 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بناسکی۔