اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے نئی قیمت 159روپے 86پیسے ہوگئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں 87پوائنٹس کا معمولی اضافہ
وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 53 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 154روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 123روپے 97 پیسے فی لیٹر تک جاپہنچی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے کا اضافہ ہوا۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 126روپے 56 پیسے ہوگئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی تھی۔