جونی ڈیپ یا لیونارڈو ڈی کیپریو؟ ماہرہ خان کا پسندیدہ فنکار معمہ بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جونی ڈیپ یا لیونارڈو ڈی کیپریو؟ ماہرہ خان کا پسندیدہ فنکار معمہ بن گیا
جونی ڈیپ یا لیونارڈو ڈی کیپریو؟ ماہرہ خان کا پسندیدہ فنکار معمہ بن گیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میں لیونارڈو ڈی کیپریو سے شادی اور جونی ڈیپ اور ٹام کروز سے ملاقات کی خواہش مند ہوں۔ 

حال ہی میں ماہرہ خان نے اپنے پسندیدہ اداکاروں، جونی ڈیپ، لیونارڈو ڈی کیپریو اور شادی پر مختلف سوالات کے جواب دئیے۔ ایک موقعے پر پوچھا گیا کہ اگر آپ کو موقع ملتا کہ آپ ہالی ووڈ اداکاروں سے شادی کرسکتیں تو کس سے کرتیں؟

سوال پوچھنے والے مداح نے ماہرہ خان کو جونی ڈیپ، ٹام کروز اور لیونارڈو ڈی کیپریو میں سے ایک چننے کا کہتے ہوئے پوچھا کہ کس سے شادی، ملاقات یا قتل کرنے کا انتخاب کرنا چاہیں گی؟ 

Which Hollywood Actor Mahira Khan Wishes To Marry

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملتا تو میں لیوناردو ڈی کیپریو سے شادی کرتی جبکہ ٹام کروز اور جونی ڈیپ سے ملاقات بھی کی جاسکتی تھی۔ گزشتہ ہفتے اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی سوشل میڈیا صارف کو کھری کھری بھی سنا دیں۔

بھارتی سوشل میڈیا صارف نے پاکستانیوں کو بھونڈے انداز میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دہشت گرد قرار دے ڈالا جس پر اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ آپ مجھے نشانہ بنا رہے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ چلتے بنیں۔ 

بعد ازاں اداکارہ نے اپنا ہی ٹوئٹر پیغام ڈیلیٹ کردیا۔ حال ہی میں ماہرہ خان نئی ویب سیریز بارہواں کھلاڑی پروڈیوسر کے طور پر سامنے لائی ہیں جو او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے ریلیز کی جائے گی۔ ویب سیریز کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ 

Related Posts