اپنے متنازعہ بیانات کے باعث اخبارات کی شہ سرخیوں کی زینت بننے والے معروف اداکار، ٹی وی میزبان اور پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیّدہ دانیہ شاہ نے چوتھی شادی کی اجازت دے دی ہے۔
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے عامر لیاقت حسین اور سیدہ دانیہ شاہ نے ایک انٹرویو میں مختلف سوالات کے جوابات دئیے، جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
بچوں کیلئے پیغام
عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ میں بچوں سے بہت پیار کرتا ہوں ، جب بچے والدین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور ہوجائیں تو مجھے دکھ ہوتا ہے۔ والدین میں سے ماں اور باپ دونوں کی اہمیت یکساں ہوتی ہے۔
دانیال ظفر اور شاہویر جعفری کی ویب سیریز بارہواں کھلاڑی کا ٹریلر ریلیز
عامر لیاقت حسین کی چوتھی شادی
انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سیدہ دانیہ شاہ نے کہا کہ میں نے خوشی خوشی اپنے شوہر کو چوتھی شادی کی اجازت دی۔ اگر وہ چوتھی شادی کرنا چاہیں تو میں روکنے والی کون ہوتی ہوں؟ اگر بیوی شوہر کو پیار دے تو وہ کہیں اور نہیں دیکھتا۔
تیسری شادی مسئلہ کیوں؟
ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کے بعد عوامی ردِ عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت دیتا ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ لوگ ایک سے زیادہ شادیوں کے اتنے مخالف کیوں ہیں۔
کوئی طلاق نہ دینے کا دعویٰ
رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نہ میں نے بشریٰ کو طلاق دی اور نہ ہی طوبیٰ کو خلع، نہ میں نے کسی دستاویز پر دستخط کیے اور نہ ہی عدالت گیا ہوں۔
بچپن کی محبت