پاکستان سپر لیگ کے دوران ثناء میر کی خوبصورتی کے چرچے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sana Mir's unique style becomes viral during PSL 7 match

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ کے 7 ایڈیشن کے دوران قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کی خوبصورتی کے چرچے ہورہے ہیں۔

سابق آل راؤنڈر ثناء میر قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد بطور کمنٹیٹرخدمات انجام دے رہی ہیں اور پی ایس ایل میچز کے دوران روزانہ ان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

5جنوری 1986 کوپیدا ہونیوالی ثناء میرکا تعلق ایبٹ آباد، پاکستان کے کشمیری گھرانے سے ہے۔ وہ ایک روزہ اور ٹوئنٹی20 بین الاقوامی کے میچوں میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتی رہی ہیں۔ ان کی سربراہی میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں 2010 اور 2014 میں دو سونے کے تمغے حاصل کیے۔

مزید پڑھیں:قومی وومن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

انہوں نے 2008ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائیر کے مقابلے میں “بہترین کھلاڑی“ کا اعزاز کیا، اکتوبر 2018 میں آئی سی سی کی ایک روزہ کیٹگری میں نمبرون پاکستانی کھلاڑی کا اعزازحاصل کیا۔

ان دنوں ثناء میر پاکستان سپر لیگ کے مقابلوں میں بطور مبصر شریک ہیں۔ان کی تصاویر پر مداحوں کے کمنٹس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

 

 

Related Posts